چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے اس کے تمام زیر کنٹرول علاقوں او ر قریبی ممالک میں بھی خوف وہراس پھیلایا ہوا ہے۔ اس وبائی مرض کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعدادگھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کا بھی ذخیرہ کیا گیاہے تاہم ہانگ کانگ کے ڈکیتوں نے ایسی حرکت کی ہے کہ سن کر بے یقینی کی کیفیت طاری ہونے لگی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے بتایا ہے کہ چاقو بردار تین ڈاکووں نے سپرمارکیٹ سے ٹوائلٹ پیپر کے پچاس پیکٹ چرائے اور ڈلیوری مین کو چاقو دکھا کر دھمکاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ آج پیر کے روز ہی پیش آیا ہے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین میں سے دو ملزموں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔پولیس کے مطابق وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے خوف و ہراس پھیلا ہواہے ۔ لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اشیا ئے ضروریہ ذخیرہ کرلیں تاہم ان لوگوں نے اس کیلئے مجرمانہ حرکت سے بھی گریز نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق ان ٹوائلٹ پیپرز کی مالیت 33ہزار950روپے ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خوف سے ہانگ کانگ کی کئی سپرمارکیٹس ویران پڑی ہیں، روزگار ااور کاروبار زندگی بری طرح متاثرہواہے۔