ناروے میں چھ سال کی عمر میں اسکول شرو ع کرنے والے بچوں کی اکثریت کو نارویجن زبان پر عبور نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انہیں پڑھائی میں دقت ہوتی ہے۔اس لیے ان تمام اسکول شروع کرنے والے بچوں کا نارویجن زبان پر عبور کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔یہ بیان وزیر تعلیم ٹرینا اسکائے گرینڈانے دیا۔
وزیر تعلیم نے کہا اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے مقامی میونسپلٹی کو یہ ذمہ داری سونپی جائیگی کہ وہ کنڈرگارٹن کے بچوں کو نارویجن زبان پر عبور حاصل کرنے کے پروگرام متعارف کروائے۔یہ پروگرام موسم خزاں دو ہزار اکیس میں شروع کیا جائیں گے۔
NTB/UFN