اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 62 پاکستانیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھوٹکی میں ہونے والے المناک حادثے پر افسردہ ہیں ، اس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔
یاد رہے کہ سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان گھوٹکی کے مقام پر تصاد م ہوا جس کے باعث 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، اس حادثے میں اب تک 62 افراد جان کی بازی ہار چ کے ہیں ، ریسکیو اداروں کی جانب سے آپریشن مکمل کر لیا گیاہے اور اب ٹریک کو کلیئر کیا جارہاہے ۔