’ہر سال فروری کی 2 تاریخ کو ہمارے خاندان کا ایک شخص فوت ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ تب سے جاری ہے جب۔۔۔‘

’ہر سال فروری کی 2 تاریخ کو ہمارے خاندان کا ایک شخص فوت ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ تب سے جاری ہے جب۔۔۔‘

فروری کی 2 تاریخ ایک بھارتی خاندان کے لئے ایسا ڈراﺅنا خواب بن گئی ہے کہ جس کا تصور کر کے ہی بیچارے کانپنے لگتے ہیں۔ اس خاندان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران جب بھی 2 فروری کا دن آیا ہے ان کے خاندان میں کسی کی موت ضرور ہوئی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق پوکھن رام نامی شخص نے بتایا کہ 2 فروری 2015ءکے روز ان کے ایک قریبی رشتہ دار کی سڑک پر حادثے میں موت ہوگئی۔ ایک سال بعد یعنی 2 فروری 2016ءکے دن پوکھن کے بھائی بشن رام کی موت ہوگئی۔ اگلے سال 2 فروری کے روز ایک بار پھر موت نے ان کے گھر کا رُخ کیا اور ان کے بڑے بھائی سیکن رام دنیا سے رخصت ہوگئے۔ رواں سال بھی یہی ہوا اور 2 فروری کے دن ہی ان کے والد سخندرا رام دنیا سے رخصت ہوگئے۔
پوکھن رام کا کہنا تھا کہ وہ بدقسمتی اور نحوست جیسی باتوں پر یقین نہیں رکھتے لیکن اس حقیقت سے کیسے نظریں چراسکتے ہیں کہ ہر سال 2 فروری کے دن ان کے خاندان کا ایک فرد دنیا سے چلا جاتا ہے۔ اب یہ خاندان خوف کے عالم میں اگلے 2 فروری کا منتظر ہے اور سوچ رہا ہے کہ نجانے اس بار موت ان میں سے کسے اچک لے جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں