مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنے زندگی کے آخری مقابلے میں حریف جسٹن گیچے کا بازو جان بوجھ کر نہیں توڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپنڈنٹ کے مطابق خبیب نورما گومیدوف کے ساتھی ڈینیل کورمیرنے انکشاف کیا کہ خبیب نے اپنے آخری مقابلے میں جان بوجھ کر حریف جسٹن گیچے کا بازو نہیں توڑا کیونکہ اس کے والدین اپنے بچے کو ٹوٹے ہوئے بازو کے ساتھ تڑپتا نہ دیکھیں ۔
لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو مات دی جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے راونڈ میں ہی بے بس کر دیا۔روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔