تائیوان میں ایک آدمی کو اپنے ہوٹل روم سے محض 8سیکنڈ کے لیے باہر نکلنے پر 5لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ فلپائنی شہری تائیوان میں ملازمت کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے کے بعد فلپائن سے واپس تائیوان پہنچا تھا جس پر اسے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ آدمی محض 8سیکنڈ کے لیے اپنے کمرے سے باہر نکلا اور ہال وے میں رکھی میز پر کوئی چیز رکھ کر واپس کمرے میں چلا گیا۔ قرنطینہ کی یہ 8سیکنڈ کی خلاف ورزی ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ ہوٹل کے سٹاف نے اس معاملے سے محکمہ صحت کو آگاہ کیا جنہوں نے اس فلپائنی ورکر کو 3500 ڈالر (تقریباً5لاکھ روپے)جرمانہ کر دیا۔