آربائیدر پارٹی کے موجودہ لیڈر یونس گہر ا ستورے کی بیوی مارت سلاگس وولڈمحبت کے موضوع پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔یونس گہرستورے وزیر صحت اور وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ نارویجن اخبار وی جی کے مطابق یونس گہر کی بیوی کی کتاب اسی سال مارکیٹ میں آ جائے گی۔یونس گہر کی بیوی Marit Slagsvold مارت نے چھ سال تک گیسٹال انسٹیٹیوٹ ہائی اسکول Gestaltinstitutt-H248yskole میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔کتاب کا عنوان ہے ایک ساتھ۔گیسٹال انسٹیٹیوٹ کی تنظیم انسانی نفسیات کو زندگی کے مشاہدات و تجربات کئی روشنی میں پرکھنے پر زور دیتی ہے۔
ستورے نے بتایا کہ ہم دونوں زندگی اور کام دونوں کے بارے میں تبادلہء خیال کرتے ہیں۔نارویجن پبلشنگ ہاؤس کی Ingebrigt Waage Hetland ویگے کا کہنا ہے کہ یہ کتاب ہر طرح کے قارئین کے لیے دلچسپ ثابت ہو گی۔اس سے پہلے یونس گہر کی بیوی مارت نے ماضی میں دوسروں کے ساتھ مل کر کتابیں لکھی ہیں لیکن یہ کتاب وہ خود مرتب کر ری ہیں۔
NTB/UFN