بالی ووڈ کے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان اس وقت منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں وقت گزار رہے ہیں ، ان کی درخواست ضمانت زیر سماعت ہے جس پر ممکنہ طور پر 20 اکتوبر کو فیصلہ آنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آریان خان کے بارے میں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ وہ کچھ کھا پی نہیں رہے کیونکہ انہیں گھر سے کھانا لانے کی بھی فی الحال اجازت نہیں ہے جس کے پیش نظر وہ بہت ہی کم کچھ کھا رہے ہیں جبکہ انہیں اپنی بیرک میں کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کا بھی سامنا ہے ، بیت الخلاءبھی کافی بدبو دار ہیں اور انہیں حاجت کیلئے دیگر قیدیوں کے ساتھ لائن میں لگ کر انتظار کرنا پڑتا ہے ۔
رپورٹس ہیں کہ آریان خان کی اپنے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری خان کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کروائی گئی جس دوران کافی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ، عدالت نے کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو اہل خانہ سے ویڈیو کال پر ہفتے میں دو بار دس منٹ کیلئے بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور اسی چھوٹ کے باعث آریا ن خان نے اپنے والد اور والدہ سے بات کی جس کی نگرانی کی جاتی رہی ۔
بھارتی میڈیا میں رپورٹس ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو جیل میں 4500 بھارتی روپے کا منی آرڈر بھیجا ہے تاکہ وہ جیل کی کینٹین سے کھانے پینے اور اپنے لیے دیگر اشیاءخرید سکیں اور یہ جیل میں بھیجی جانے والی زیادہ سے زیادہ رقم ہے ، قانون کے مطابق اس سے زیادہ پیسے قیدی کو نہیں بھجوائے جا سکتے۔