”آصف زرداری اسمبلی میں بیٹھے مسکرا رہے تھے تو عمران خان نے دیکھ کر منہ دوسری طرف کر لیا اور پھر۔۔۔“ حامد میر نے سابق صدر اور کپتان کی اسمبلی میں مصافحہ کے پیچھے چھپی ایسی وجہ بیان کر دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایوان مین پہنچے تو وہاں پر انہوں نے بلاول بھٹو ، آصف زرداری اور شہبازشریف سے مصافہ کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں تاہم اب حامد میر نے اسمبلی میں پیش آنے والے انتہائی دلچسپ واقعہ سنا دیاہے ۔

نجی ٹی وی ” جی این این “ کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں آصف علی زرداری بیٹھ کر مسکرا رہے تھے ، عمران خان نے انہیں دیکھا تو منہ دوسری طرف کر لیا اور پھر جب وہ دوبارہ مسکرائے تو عمران خان کچھے چلے گئے ، تصویر میں بھی عمران خان کے کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں تھی جبکہ آصف زرداری مسلسل مسکرا رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ آصف زرداری کا ووٹ شہبازشریف کو ملتاہے یا نہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں