افطاری میں چٹ پٹا کھانے کو کس کا دل نہیں کرتا، اگر میٹھا پانی اور کوئی چٹ پٹی چیز نہ ہو تو افطاری ادھوری لگتی ہے۔ اس ادھورے پن کو مٹانے کیلئے ہم آپ کیلئے لائے ہیں آلو کی کچوریاں بنانے کی ترکیب۔ اس طریقے پر عمل کرکے گھر میں ہی مزے دار کچوریاں تیار کی جاسکتی ہیں۔
اجزاء
آلو 1/2 کلو (ابال کر میش کر لیں)
اجوائن 1/2 چائے کے چمچ
سبز مرچیں 4 عدد (باریک کاٹ لیں)
لیموں 2 عدد (رس نکال لیں)
سبز دھنیہ2 کھانے کے چمچ (کاٹ کر)
میٹھا سوڈا 1/2 چائے کا چمچ
نمک ‘ کالی مرچ حسب ضرورت
آٹا 1 پاؤ
سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب
1۔ آلو ابال کر پیس لیں اور ان میں سبز مرچیں ‘ سبز دھنیہ نمک ‘ کالی مرچ ‘ سرخ مرچ ‘ اجوائن اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کر لیں۔
2 ۔ آٹے میں میٹھا سوڈا ‘ کالی مرچ ‘ نمک اور ایک چمچ گڑ کا شیرہ ڈال کر گوند لیں نہ زیادہ سخت اور نہ زیادہ نرم ۔
3۔ اب آٹے کا ایک چھوٹا پیڑا لے کر اس کو ہاتھ پر پھیلا دیں اور اس میں آلو بھر کر اس کو گول سا بنا لیں۔ اسی طرح ساری کچھ ریاں بنا لیں۔
4۔ اب تیل گرم کر کے فرائی کر لیں۔
5۔گولڈن براؤن ہو جانے پر نکال کر گرم گرم سرو کریں۔