سورج اور چاند گرہن تو آپ نے بہت بار دیکھ رکھا ہو گا لیکن اب 31جنوری کو چاند ایسی صورت میں نمودار ہونے جا رہا ہے کہ سن کر آپ خوفزدہ ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ 31جنوری کی رات چاند کا رنگ لہو کی طرح سرخ ہو گا اور یہ 150سال بعد پہلی بار ہونے جا رہا ہے۔ ناسا نے اس چاند کو ’سپر بلیو بلڈ مون‘ (Super Blue Blood Moon)کا نام دیا ہے۔
ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق چند کا یہ لہو جیسا رنگ اس وقت ہوتا ہے جب زمین کے انتہائی قریب آ جاتا ہے، اتنا قریب جتنا کہ وہ آ سکتا ہے۔ چنانچہ اس رات چاند معمول کی نسبت 33فیصد بڑا اور بہت زیادہ روشن ہو گا۔ حال ہی میں ’سپرمون‘ کا یہ تیسرا واقعہ ہو گا۔ پہلا گزشتہ سال 3دسمبر کو اور دوسرا رواں سال یکم جنوری کو دیکھا گیا۔ اب تیسرا 31جنوری کو ہوگا۔ یہ سپر بلیو بلڈ مون امریکی ریاستوں الاسکا اور ہوائی کے ساحلی علاقوں میں سب سے طویل دیکھا جا سکے گا۔یورپ اور افریقہ میں یہ سپربلیو بلڈ مون نظر نہیں آئے گا جبکہ ایشیائی ٹائم زونز میں اسے دیکھنا سب سے زیادہ مشکل ہو گا۔