سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میںمقیم تمام غیر ملکیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ اقامے کی مدت ختم ہونے کے تین دن بعد بھی اس کی تجدید نہ کروائی گئی تو 500 ریال (تقریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
سعودی گزٹ کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ اقامے کی مدت ختم ہونے کے بعد تین دن کی مہلت ہو گی، جس کے ختم ہونے پر تجدید کروانے کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ محکمے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پرانے پاسپورٹ سے نئے پاسپورٹ میں نقل معلومات کے لئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔
مزید یہ کہ ایگزٹ ری انٹری ویزہ اجراءکے بعد کینسل کرنے پر 1000 سعودی ریال کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ کسی سعودی شہری کی غیر ملکی اہلیہ کے اقامہ کی تجدید کی فیس 500 سعودی ریال ہوگی۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2017/11/Foreigners-penality-in-suadia.jpg)
Recent Comments