ادارہء روزگار NAV میں ادائیگیوں میں چھ ماہ تک کی تاخیر

نارویجن ادارہء روزگار NAV میں بیمار افراد کی ادائیگیاں اور وقت سے پہلے پینشن کی ادائیگی میں چھ ماہ تک کی تاخیر ہو رہی ہے۔جو کہ لوگوں میں مزید پریشانی اور اسٹریس کا باعث بن رہا ہے۔AAP حکومت کی جانب سے بیمار اور معذور افراد کے لیے پینشن ہے۔اس پراجیکٹ کی مینیجر الزبتھ تھورسن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس مداد کی درخواست منظور ہونے میں چھ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔عام طور سے لوگوں کو پینشن کی ادائیگی کے لیے پندرہ ہفتے تک کا انتظار کرنا پڑتا ہے مگر یہ دو ہفتے مزید بڑھ گیا ہے۔
NAV کا کہنا ہے کہ وہ یہ وقت کم سے کم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ لوگوں کے پاس زندگی گزارنے کے لیے مناسب رقم ہو۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں