اربوں روپے کی جائیداد والوں کونوٹس جاری کردیے ہیں،نئے پاکستان میں عوام ٹیکس دے کر حصہ بنیں: اسدعمر

اربوں روپے کی جائیداد والوں کونوٹس جاری کردیے ہیں،نئے پاکستان میں عوام ٹیکس دے کر حصہ بنیں: اسدعمر

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی جائیداد والوں کونوٹس جاری کردیے ہیں، نیاپاکستان بن رہا ہے،عوام ٹیکس دے کراس کا حصہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کا جوبھی پروگرام ہوگا پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے،کشکول سے جان چھڑانی ہے توبرآمدات کوبڑھانا پڑے گا۔اسد مشکلات کے باوجود غریبوں پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا،آؤٹ آف باکس چیزیں کرنے کی وجہ سے غریبوں پرٹیکس نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ 5 سال ن لیگ کی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا،مفتاح اسماعیل نے پچھلے سال1200 ارب کے نو ٹ چھاپے۔اربوں روپے کی جائیداد والوں کونوٹس جاری کردیے ہیں،سرکاری اداروں کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے جبکہ ٹیکس چوری ہوتا ہے اس سے کوئی انکارنہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں