عیدلاضحیٰ کی خصوصی پیشکش
اس سلسلے میں اردو فلک قارئین کو اوربیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خاص طور سے ایسے پکوان بنانے کی تراکیب بتائیں گے جوکہ نہ صرف بناے میں آسان لذیز اور غذائیت بخش ہوں گے بلکہ مختلف ڈشز ہائی بلڈ پریشر شوگر اور دل کی بیماریوں میں مبتلاء افراد کے لیے بھی خاص طور سے مفید ہیں۔اس کے علاوہ اس سلسلے میں غیر ملکی ڈشز کی تراکیب بھی بتائی جائیں گی۔
عید لاضحیٰ کے موقع پر بہت ذیادہ گوشت خوری سے اجتناب کرنا چاہیے ۔گوشت کی ڈشز کو سلاد سبزی اور پھل فروٹ کے امتزاج کے ساتھ کھانے سے نہ صرف لطف دوبالا ہو جاتا ہے بلکہ صحت بھی برقرار رہتی ہے۔
اس سلسلے میں مندرجہ ذیل ڈش کی ترکیب پیش خدمت ہے۔
بلیک چلی مٹن
اشیاء
۱۔چھوٹا گوشت مچھلی کا۔۔۔۔۔ آدھ کلو
۲۔لہسن ادرک پسا ہوا۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچے
۳۔نمک ۔۔۔۔۔ایک ٹی اسپون یاحسب زائقہ
۴۔کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔آدھا ٹی اسپون یا حسب ذائقہ
۵۔ہلدی۔۔۔ایک چوتھائی ٹی اسپون
۶۔سفید زیرہ۔۔۔۔ایک چوتھائی ٹی اسپون
۷۔ہری مرچیں ۔۔۔۔چار عدد
۸۔ٹماٹر۔۔۔۔ دو عدد
۹۔دھنیا دس ڈنڈیاں اورادرک دو انچ کا ٹکڑا
۱۰۔دہی دو پیالے
۱۱۔کھانا پکانے کا تیل آدھی پیالی
ترکیب
گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر ایک برتن میں رکھ لیں۔تما م گرم مصالحہ دو پیالی دہی میں مکس کرلیں۔ہرا مصالحہ مرچیں دھنیا ء ادرک اور ٹماٹر ایک علیحدہ پیالی میں کاٹ کر رکھ لیں۔ہنڈیا میں تیل تیز آنچ پر گرم کر کے گوشت کو اتنا تلیں کہ رنگت تبدیل ہو جائے۔پھر اس میں مصالحہ ملی دہی ڈالیں۔اور تمام کٹے ہوئے ٹماٹر اور آدھا ہرا مصالحہ بھی ہنڈیا میں ڈال دیں۔ہنڈیاکی آنچ کم کر کے گوشت گلنے تک چولہے پر آدھ گھنٹے تک کے لیے رکھ دیں۔جب گوشت گل جائے تو پانی خشک کر لیں۔
گلے ہوئے گوشت پرہرا مصالحہ ڈال کر اس پر گرم مسالحہ چھڑک کرچپاتی یا چاولوں کے ساتھ کھائیں۔لذیذ بلیک چلی مٹن تیار ہے۔
اسی ترکیب سے مرغی بھی تیار کی جا سکتی ہے۔یہ ڈش پانچ افراد کیلیے کافی ہے۔
نوٹ ، اس طریقے سے پکائی گئی ڈش ضیابطیس کے مریضوں کے لیے خاص طورسے مفید ہے۔اگرگوشت سخت ہو تو ایک پیالی پانی ڈال کرگلائیں۔