اردو فلک ڈاٹ نیٹ ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کا ترجمان فورم
قومی زبان کسی بھی قوم کی پہچان اور تہذیب و تمدن کی امین ہوتی ہے۔اردو فلک ڈاٹ نیٹ ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کی ترجمان ویب پورٹل ہے۔اسکا مقصد اس چھوٹے سے خوبصورت ملک میں بسنے والے پاکستانیوں کی نمایاں شخصیات کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی سرگرمیوں پر مبنی رپورٹس اور وڈیوز قارئین تک پہنچانا ہے۔
یہ چونکہ ایک فلاحی مقصد کے ساتھ چلنے والی سائٹ ہے اس لیے یہ ہر قسم کی گروہ بندی اور تعصب سے پاک ہے۔اس کے صفحات ہر گروپ کے پاکستانیوں اور اردو بولنے سمجھنے والوں کے لیے دستیاب ہیں۔اسکا کوئی سیاسی یا کسی خاص گروپ سے تعلق نہیں اس لیے اس پر لگنے والی تحریریں اور وڈیوز کے مواد پر سائٹ ٹیم یا ایڈیٹر کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
تاہم اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ سا ئٹ کی کسی بھی اشاعت سے کسی گروہ کی دل آزاری نہ ہو اور نہ ہی کسی کی نا جائز حمائیت کی جائے تا ہم ظلم اور بے انصافی کے خلاف آواز اٹھانے کا حق ہر انسان کو ہے اوریہ سائٹ بھی یہ حق محفوظ رکھتی ہے۔آپ بھی سا ئٹ کو خود بھی وزٹ کریں اور اپنے پیاروں کو بھی اسکا لنک بھیج کر اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں حصہ لیں۔
اپنی تحریریں اور وڈیوز سائٹ پر اشاعت کے لیے اس ای میل پر بھیجیں
��اپنی تحریں�ردو کے علاوہ انگلش اور نارویجن میںبھی بھیج سکتے ہیںجو ٹپس این ٹاپس کے صفحات پر لگائی جائیںگی.�
andleebany@gmail.com
شکریہ چیف ایڈیٹر
شازیہ عندلیب
ٹیم اردو فلک ڈاٹ نیٹ