نارویجن پولیس کی فوری مدد کا ہدف

نپولیس ڈائیریکٹر نے ملک کے ستائیس اسٹیشنوں پر پہلے سے ذیادہ تیز رفتاری کے ساتھ پولیس کی مدد مہیاء کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔۔ پچاس صفحات پر مبنی رپورٹ میںتمام پولیس اسٹیشنوںسے پولیس کو دس منٹ کے اندر اندر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ ہدایات ایک ایسے علاقے یا شہر کے لیے ہیں جہاں بیس ہزار تک کی آبادی ہو۔
پولیس ڈائیریکٹر اود رائیڈر Odd Reidar Humlegård. نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ عوام کو ہمارا محکمہ ایمرجنسی میں ذیادہ تیزی کے ساتھ مدد فراہم کر سکتاہے۔بیس ہزار افراد کی آبادی کے علاقے میں آدھے کیسز میں پندرہ منٹ کے اندر اندر مدد پہنچانے کی ضرورت ہے جبکہ اسی فیصد کیسز میں تیس منٹ کے اندر اندر پولیس کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
پولیس کی جوابی کاروائی اور مدد کے موضوع پر بحث کو بائیس جولائی کی رپورٹ میں زور دیا گیا تھا۔جبکہ سابقہ حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد پولیس کی امدادی کاروائی کو تیز تر بنانے کے معاملے پر غور کرنا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں