کراچی…اسامہ کے خلاف امریکی فورسز کے آپریشن کو ویڈیو گیم کی شکل میں پیش کردیا گیا۔ انٹرنیٹ پرجاری کیے گئے اس ویڈیوگیم میں ایبٹ آباد میں ہوئے آپریشن کو محور بنایا گیا ہے۔ ایبٹ آباد آپریشن کی طرز پر امریکی فورسز اسامہ کے کمپاؤنڈ تک پہنچتی ہیں،جب کہ ویڈیو گیم میں اسامہ کے ساتھیوں کی مزاحمت بھی دکھائی گئی ہے، اس گیم میں کئی کھلاڑی ایک ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔