اسرائیلی فوج نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام ڈاکٹر شیخ عکرمہ صبری کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ،گرفتاری کی کوئی وجہ اب تک سامنے نہ آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی کے امام ڈاکٹر عکرمہ صبری کو یروشلم میں واقعہ ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے،ان کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔اسرائیل کی جانب سے ان پر مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جاچکی ہے۔اسرائیل کی جانب سے ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری کو متعدد بار مقدس مقامات تک رسائی سے روکا گیا جبکہ انہیں متعدد بار جیل بھی بھیجا گیا ہے۔82 سالہ عالم دین ڈاکٹر عکرمہ صبری سپریم اسلامک کونسل کے صدر بھی ہیں۔