اسرائیل نے 14مسافروں سے بھرا روسی فوج کا جہاز مار گرایا اور اسکے بعد ایسا اعلان کردیا کہ دنیا حیران رہ گئی

اسرائیل نے 14مسافروں سے بھرا روسی فوج کا جہاز مار گرایا اور اسکے بعد ایسا اعلان کردیا کہ دنیا حیران رہ گئی

اسرائیل نے روس کا فوجی طیارہ مار گرایا جس میں سوار 14افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق پیر کو روسی فوجی طیارہ شامی شہر لاذقیہ کے قریب واقع روسی فضائی اڈے پر واپس جا رہا تھا جب ساحل سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا۔روس کی طاس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے ایف 16 جیٹ طیاروں کے لاذقیہ میں شامی اہداف پر حملے کے دوران روسی فوجی طیارہ آئی ایل-20 شامی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیاجس کے بعد پتہ چلا کہ روسی طیارے کو روسی طیارے کو شام کے دفاعی نظام نے نشانہ بنا یا تاہم روس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے اس واقعے پر افسردگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ روسی طیارہ شام کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے گرایا۔

اس سے قبل روس کی وزارت دفاع کا کہناتھا کہ اسرائیل کے جنگی جہازوں نے پیر کو آئی ایل-20 طیارے کو شامی دفاعی نظام کے دائرے کی جانب دھکیلا اور وہ ماسکو کو شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے بارے میں زیادہ واضح انداز میں مطلع کرنے میں ناکام رہا۔روس نے کہا ہے کہ اسے فضائی کارروائی سے صرف ایک منٹ پہلے وارننگ دی گئی تھی اور یہ فضائی نگرانی کے طیاروں کو راستے سے ہٹانے کے لیے ناکافی وقت ہوتا ہے۔بیان کے مطابق اسرائیل نے جان بوجھ کر علاقے میں بحری جہازوں اور طیاروں کے لیے ایک خطرناک صورتحال پیدا کی اور اسرائیلی پائلٹس نے روسی جہاز کو کور کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اسے شامی دفاعی نظام کے راستے میں لے آئے۔

ادھر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ روس کے ائیر کریو ممبرز کی ہلاکت پر افسردہ ہیں جو شام کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے مار گرایا ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بشار الاسد کی حکومت کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر اسرائیل نے ایران اور حوثی باغیوں پر بھی الزام عائد کردیا ۔ان کا کہناتھا کے رات کے وقت اسرائیل نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے جہاں سے خطرناک ہتھیار حزب اللہ کو منتقل کیے جا رہے تھے ،ان ہتھیاروں سے اسرائیل پر حملہ کیا جانا تھا ۔اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شام کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم کی غلطی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔انہوں نے بتا یا کہ جب شامی اینٹی ائیر کرافٹ نے روسی طیارے پر حملہ کیا تو اسرائیلی طیارے اپنی حدود میں تھے ۔جب روسی طیارے پر حملہ کیا گیا تو وہ آپریشن کی جگہ پر موجود نہیں تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل روس کے ساتھ تمام معلومات کا تبادلہ کرے گا تاکہ اس حملے کے حوالے سے حقائق کی تصدیق کی جا سکے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں