اسلامک کلچرل سینٹر تھوئین میں بچوں کی تربیت کا دو روزہ کورس

اردو فلک نیوز ڈیسک نمائندہء خصوصی،

oppdragelse-1
کورس کے آغاز میں معلمہ فرزانہ نے تلاوت کی۔ دو روزہ کورس کا ہتمام اسلامک کلچرل سینٹر نے کیا جس میں
برطانیہ سے شاہینہ محمود صاحبہ اوررابعہ صادق نے سینٹر میں اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں کی ماؤں کے لیے خصوصی لیکچرز دیے۔یہ کورس اسلامک کلچرل سینٹر بیورن ڈال میں بھی کیا گیا تھا۔بیورن ڈال کی معلمہ فرح طیب نے بتایا کہ وہاں ہر دو ماہ کے بعد بچوں کے لیے کورسز کا ہتمام کیا جاتا ہے۔کورس میں بڑی تعداد میں ماؤں نے حصہ لیا۔کورس کو خاکوں اور سوال و جواب کے ذریعے دلچسپ بنایا گیا تھا۔بچوں کی تربیت کے سلسلے میں جن موضوعات کو زیر بحث لایا گیا تھا ان میں مندرجہ ذیل عنوانات شامل تھے۔
پرسنل پاور ،نظم و ضبط، خاندانی اصول،ذاتی قوت، احساسات،بصری رابطہ،نوعمری کے مراحل،بچوں کا تحفظ،اوررویوں کو نظر انداز کرنا۔کورس میں شرکاء کو مختلف طریقوں سے گھریلو ماحول کو خوشگوار بنانے کے طریقے بتائے گئے۔یہ طریقے اسلام اور نفسیات کے اصولوں کی روشنی میں بتائے گئے۔
پروگرام پیش کرنے والی خاتین نے نہائیت دلچسپ اور موثر طریقے سے شرکاء سے سوالات کیے جنہیں سب نے نہ صرف سراہا بلکہ لطف اندوز بھی ہوئے۔مجموعی طور پر کورس کا پہلا دن بہت کامیاب رہا۔کورس کی فیس ایک سو کراؤن تھی۔شرکاء کو سینٹر کی جانب سے عصرانہ ا ور چائے بھی پیش کی گئی۔کورس میں حصہ لینے والی ماؤں کے بچوں کے لیے فلم کا ہتمام تھا۔جبکہ چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت بھی تھی۔
source:UFN

oppdragelse-1

اپنا تبصرہ لکھیں