اسلامک کلچرل سینٹر کے بچوں کا اردو پروگرام

urdu prاسلامک کلچرل سینٹر کے ویک اینڈ اسکول میں جماعت پنجم کے بچوں نے اردو مضمون نگاری کا پروگرام پیش کیا۔یہ پروگرام بچوں نے آزمائشی بنیادوں پر جمائت سوم اور چہارم کے سامنے پیش کیا۔پروگرام میں بچوں نے اپنے پسندیدہ موضوعات مضامین کی صورت میں پیش کیے۔پروگرام میں پیش کیے جانے والے موضوعات میں کرکٹ ،کارڈ گیمز،پھول مچھلی اور قائد اعظم جیسے موضوعات شامل تھے۔
جماعت پنجم کے طالبعلم ذ بیحہ اللہ محمد ملک نے کرکٹ کے بارے میں مضمون پڑھا۔جس میں انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کا ذکر کیا۔اس کے بعد حبہ فجر چوہدری نے مچھلی کے موضوع پر ایک مختصر مضمون پڑھا۔حبہ نے اپنے مضمون میں مچھلیوں کی اقسام اور ناروے میں پائی جانے والی مچھلیوں کے بارے میں بتایا۔آمنہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں مضمون پڑھا اور قائد اعظم کے حالات زندگی بتائے۔جبکہ سانیہ نے پھول کے موضوع پر ایک مختصر اور جامع مضمون پیش کیا۔ سانیہ نے اپنے مضمون میں پھول پر تتلی اور شہد کی مکھی کے بیٹھنے کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ شہد کی مکھی پھولوں کا جو رس چوس کر شہد بناتی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے۔مجموعی طور پر یہ بہت کامیاب پروگرام تھا۔
اس پروگرام کو کلاس ٹیچر سدرہ نے ترتیب دیا۔آخر میں بچوں نے ان موضوعات پر مختلف سوالات بھی کیے۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں