پاکستان میلہ کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی میلہ حسبی کرکٹ گراؤنڈ سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں شدید بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میلہ میں سویڈش لوگ اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شریک تھے جنہوں نے پاکستانی کھانوں کا خوب لطف اٹھایا۔ فضاپاکستانی کھانوں کی مسحورکن خوشبو سے معطر تھی اور کھانے پینے کے سٹالوں پر لوگوں کا خوب رش رہا۔پکوڑے، سموسے ،رس ملائی، دہی بھلے، چاٹ، بریاتی، حلیم اور طرح طرح کے مزیدار پاکستانی کھانے ایک ہی جگہ پر دستیاب تھے۔ اس موقع پر شرکاء کی تفریح کے لیے ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض افضل فاروقی اور ڈاکٹر محسن سلیمی نے انجام دیئے ۔ ڈاکٹر وقار الحسن نے تحریک پاکستان کے حوالے سے ذہنی آزمائش کا پروگرام کیا ۔ رجب علی خان ، تصدق حسین، افضل فارقی ، طحہ علی اور اُن کے ساتھیوں کی آواز میں گائے جانے والے ملی نغموں اور گیتوں سے سٹاک ہوم کی فضا گونجنے لگی۔ یوسف خان نے طبلہ اور نواز خان نے ہارمونیم پر سنگت کی۔ قرعہ اندازی سے ایک خوش نصیب کوپاکستان کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی ملا۔ رسہ کشی کے مقابلے میں نوجوانوں نے زور آزمائی کی۔میلہ کمیٹی کے اراکین چوہدری رحمت علی، زمان خان، آصف بٹ، عامر ندیم اور ان کے ساتھیوں نے میلہ کے انتظامات لیے بہت محنت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف کسانہ نے کہا کہ شدید بارش باوجود خواتین، بچے دیگر شرکاء کے ساتھ سفیر پاکستان اور منسٹر کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ میلہ میں موجود رہنا ایک یادگار مثال ہے۔ وسیم احمد نے آرمی سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے منسٹر نجیب درانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میلہ کمیٹی کو اس قدر شاندار میلہ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہ اس ے بیرون ملک پاکستانی ثقافت کو فرغ ملے گا ور لوگ کو ایک اچھی تفریح کا موقع بھی میسر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی کے کردار سے وہ بہت متاثر ہیں جو مقامی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں اور یہ دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔سفیر پاکستان محترم طارق ضمیرنے آج یہ میلہ ہمیشہ یاد رہے گا جس میں مسلسل بارش کے باوجود لوگ موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں پاکستانی کمیونیٹی سے لنے کا اتفاق ہوا ہے مگر سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی سب سے منفرد اور نمایاں مقام کی حامل ہے اور انہوں نے اپنے اچھے طرز عمل سے پاکستان کا نام روشن کیاہے۔ سفیر پاکستان نے پاکستان میلہ کمیٹی سویڈن کو میلے کی انعقاد پر مبارک باد دی۔ سفیر پاکستان کی جانب سے اچھے سٹالوں کو انعامات دیئے گئے۔ اول انعام انیلہ بٹ، دوم عاصم، تیسرا یاسین سلیمی اور تیسرا انعام شاہدہ اعجاز کو دیا گیا