اسٹیٹ آئل کمپنی کے مزید دو ملازم حفاظت کے ساتھ روانہ
ہفتہ کی صبح اسٹیٹ آئل کمپنی کے مزید دو ملازمین کو الجیریا کے ہنگامی حالات سے حفاظت کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔ایک ملازم کو پہلے ہی ناروے روانہ کیا جا چکا ہے۔جب کہ دوسرے ملازم کو ہفتے کتے روز کسی بھی وقت روانہ کر دیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع اسٹیٹ آئل کے سی او ہیگے لند نے ہفتے کی صبح ایک پریس کانفر نس میں دی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اب تک سترہ میں سے گیارہ ملازمین کو الجیریا کی ہنگامی صورتحال میں سے نکال چکی ہے جبکہ باقی ملازمین کو حفاظت کے ساتھ اس صورتحال میں سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الجیریا سے اب تک اکیاون افراد کو بحفاظت گھر پہنچانے کا بندوبست اسٹیٹ آئل کی طرف سے کیا جا چکا ہے۔