آج امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لیے پولنگ جاری ہے لیکن اس بار الیکشن گزشتہ انتخابات سے منفرد اور مختلف ہوں گے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے بھی کہہ دیا کہ ہارے تو تناﺅ میں اضافہ ہو جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بار الیکشن گزشتہ انتخابات سے قدرے مختلف ہوں گے۔ اس کی بڑی وجہ کورونا وبا ءہے، کیونکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ عام حالات میں بڑے جلسے ہوتے تھے،عوامی مقامات پر انتخابی مہم بسوں پر ہوتی تھی مگر اس بار ایسا نہیں ہوا۔ اس بار کورونا کی وجہ سے ووٹنگ بھی متاثر ہوئی،ووٹ ڈالنے میں زیادہ وقت لگے گااور بہت سے ووٹ بذریعہ ڈاک ڈالے جارہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ نتائج آنے میں زیادہ وقت لگے گا۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ 2000ءکے انتخابات کی صورتحال نہ پید اہوجائے جب نتائج آنے میں 36دن لگے تھے۔ اگرایسا ہوتا ہے تو پھر انتخابی ضوابط پر قانونی جنگ ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے الیکشن میں پہلے ہی 3ریاستوں میں 19مقدمات دائر کیے جاچکے اور سپریم کورٹ بھی ایک محاذ بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق ادھر صدر ٹرمپ نے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالے کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوا کہا تھا کہ بڑی تعداد میں ڈاک سے ووٹ ڈالنے پر فراڈ ہوگا،اگر وہ ہارے تو تناﺅ میں اضافہ ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ اختیار کے پرا من منتقلی کے وعدے سے انکار کرتے ہیں