اس خاتون نے پلاسٹک سرجری پر 5 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، اب کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اس خاتون نے پلاسٹک سرجری پر 5 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، اب کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

برازیل میں ایک لڑکی نے اپنی پلاسٹک سرجری پر 5کروڑ روپے خرچ کر ڈالے جس کے بعد اب وہ ایسی دکھائی دیتی ہے کہ اس کی تصاویر دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق برازیل کے شہر ساﺅپاﺅلو کی 25سالہ جینیفر پامپلونا نامی اس لڑکی کی خواہش تھی کہ اس کی شکل و صورت امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین جیسی ہو جائے۔ اس کے لیے اس نے مختلف ممالک میں جا کر سرجری کروانی شروع کر دی۔ اس دوران اس کے کئی آپریشن خراب بھی ہوئے۔ ایک موقع تو ایسا آیا کہ اس کے لیے مسکرانا ہی ناممکن ہو گیا تھا۔ تاہم اب 5لاکھ ڈالر (تقریباً 5 کروڑ روپے) خرچ کرنے کے بعد اس کی شکل اور جسمانی ساخت بہت حد تک کم کارڈیشن جیسی ہو چکی ہے۔

جینیفر کے مختلف حصوں کو بڑا کرنے کے لیے اب تک ڈاکٹر اس کے جسم میں 2لیٹر سے زائد سیلیکون داخل کروا چکے ہیں تاہم اب بھی وہ چاہتی ہے کہ اس کی پشت مزید بڑی ہو اور وہ ہو بہو کم کارڈیشین کی طرح نظر آئے۔اس حوالے سے جینیفر کا کہنا ہے کہ ”اپنی تمام سرجری کے بعد میں بے حد خوش ہوں، جو میں چاہتی تھی وہ میں نے پا لیا۔ بعض اوقات میں سوچتی ہوں کہ میں نے اس کام پر اتنی زیادہ رقم خرچ کر ڈالی ہے، میں اسے بینک میں رکھتی اور تمام عمر استعمال کر سکتی تھی۔ لیکن مجھے اس رقم کے جانے کا کوئی غم نہیں کیونکہ اس سے مجھے جو خوشی ملی ہے وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ اس رقم کے بدلے مجھے جو شکل و صورت ملی ہے اس کی خوشی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں