افغانستان میں امریکہ نے ایک بار پھر ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2طالبان رہنماﺅں سمیت 11دہشت گرد مارے گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2طالبان رہنماﺅں سمیت 11دہشت گرد مارے گئے ۔افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملے 24گھنٹے کے دوران باتی کورٹ ڈسٹرکٹ میں کیا گیا اور اس حملے سے دہشت گردوں کی موٹر سائیکل اور ہتھیا ر بھی تباہ ہو ئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 30سے زائد جنگجو مارے جا چکے ہیں ۔

Recent Comments