ہامر شہر میں ایک پناہ گزین افغان شہری نے اپنی حاملہ بیوی کو وار کر کے ہلاک کر دیا۔اس شخص کی دو بچیاں بھی تھیں۔اس افغان شہری کی ناروے میں پناہ کی درخواست نا منظور ہو چکی تھی۔جبکہ اس نے اس درخواست کے خلاف اپیل کر رکھی تھی۔اس شخص کے اور احباب بھی ناروے میں موجود ہیں۔اس کے آس پاس رہنے والے افراد کے مطابق اس کی بیوی اکثر اس کی مار پیٹ کی شکار رہتی تھی۔وہ اس ڈر سے حکام کو شکائیت نہیں لگاتی تھی کہ کہیں اس کے بچے اس سے نہ چھن جائیں۔تاہم مقامی پولیس نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔
NTB/UFN