P
افغان ملازمین کی ناروے میں پناہ کی درخواستیں
ایک معاہدے کے تحت افغان اداروں میں کام کرنے والے افغان ملازمین نے ناروے میں پناہ کی درخواستیں دے دیں۔ ان ملازمین میں باورچی،خاکروب اور مترجم شامل ہیں۔ان درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ نارویجن اداروں میں کام کرنے کی وجہ سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ایک افغان مترجم کا کہنا ہے کہ نارویجن اہلکاروں کی وطن واپسی کے بعد وہ لوگ خود کو افغانستان مین غیر محفوظ سمجھ رہے تھے۔کئی لوگوں کا مار دیا گیا جبکہ انہیں دھمکیاں دی گئی تھیں۔ماہ ستمبر میں افغان ارکان کے ساتھ ٹیم ورک کرنے والے نارویجن اہلکاروں کو گھر بھیج دیا گیا۔انہیں چار ماہ کی تنخواہ ادا کی گئی۔جبکہ بعض افراد نے وہاں چھ برس تک کام کیا۔جواب میں انہیں محض چار ماہ کی تنخواہ اور کاندھے پر ایک تھپتھپی کے ساتھ ٹرخا دیا گیا۔