اللہ اپنا قرب کب دیتا ہے؟

💙

جب ہم اس سے دور ہونے لگتے ہیں تو ہمیں اپنے قریب کرنے کے لیے ہمارے دلوں میں درد ڈال دیتا ہے ہمیں غموں سے گزارتا ہے ۔ اور جب غموں سے گزر کر اللہ کا قرب ملتا ہے نہ تو اصل مزہ ہی اسی میں آتا ہے۔ پھر وہ آیتوں سے تسلیاں بھی دیتا ہے۔ وہ تلقین دیتا ہے صبر والے بننے کی کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ وہ تلقین دیتا ہے شکر کرنے والے بننے کی کہ اللہ شکر کرنے والوں کو بے حد نوازتا ہے۔ وہ تلقین دیتا سجدہ کرنے والے بننے کی کہ تم رات کے پہر جاگ کر میری عبادت کرو میں تمہیں عرش کا سایہ نصیب کروں گا ۔ وہ تلقین دیتا ہے توبہ کرنے والوں میں سے بننے کی کہ پھر وہ تسلی دیتا ہے کہ تم مجھ سے بخشش مانگو میں تمہارے گناہ معاف کروں گا۔ وہ تلقین دیتا ہے کہ تم مجھ پر یقین رکھو میں اپنے وعدے پورے کروں گا ۔

جب وہ کہہ رہا ہے کہ میں تمہیں اتنا دوں گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے تو یقین کرو وہ دے کر رہے گا ۔ اسے تمہارا زیادہ سے زیادہ مانگنا پیارا لگتا ہے۔ تمہارا اسے رو کر پکارنا بہت پسند ہے۔ تم بس وہ کرو جو اسے پسند ہے وہ تمہارے دل کی ہر خواہش پوری کرے گا تم یقین تو کرو ۔

[صدقہ جاریہ کے لیے یہ تحریر شئیر ضرور کریں]

اپنا تبصرہ لکھیں