امریکا میں عبرانی زبان بولنے پر اوبر کمپنی کے ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وسط مغرب میں اسرائیلی نائب قونصل جنرل کے عہدے پر فائز “ایٹے مِلنر” کے مطابق وہ اوبر کی ایک گاڑی میں سوار ہوئے۔ اس دوران مِلنر نے اپنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوں ہی عبرانی زبان میں “تمہارا کیا حال ہے؟ کہا تو گاڑی کا ڈرائیور چِلّا کر بولا کہ ’’ ابھی گاڑی سے نکل جاؤ‘‘ ۔مِلنر کے مطابق ڈرائیور نے انہیں آگاہ کیا کہ اس مِلنر کے عبرانی زبان میں گفتگو کرنے پر ایسا کیا۔
Recent Comments