امریکہ کا چین کو زوردار جھٹکا، چینی موقف بھی آگیا

امریکہ کا چین کو زوردار جھٹکا، چینی موقف بھی آگیا

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی تیل کی خریداری کرنے والی چینی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔ان پابندیوں کا تعلق ایران پر عائد نئی پابندیوں سے ہے۔ کمپنیوں اور ان کے مالکان پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔چین نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ایران مخالف گروپ ”یونائٹیڈ اگینسٹ ایران“ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم چین اور تمام اقوام کو بتانا چاہتے ہیں جو بھی ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرے گا انہیں پابندیوں کا سامنا ہوگا۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق چین کے 5 افراد اور 6 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔پومپیو نے مزید کہا کہ امریکا نے ایرانی معیشت سے ایرانی پاسداران انقلاب کو علیحدہ رکھنے کیلئے نئے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر ممالک اور کمپنیوں کو بتائے گا اگر انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب سے متعلق کمپنیوں کیساتھ کاروبار کیا تو پھر ہم انہیں سزا دیں گے۔دریں اثناءاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کا رویہ تبدیل نہیں ہوجاتا ایران پر پابندیاں ختم نہیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں