امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 33 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ، 46 لاکھ ایکڑ خاکستر

امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 33 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ، 46 لاکھ ایکڑ خاکستر

امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ نے 33 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق 94 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہے جس نے 46 لاکھ ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کردیا۔ یہ آگ مغربی ساحل کے شہروں لاس اینجلس، سان فرانسسکو، سیٹل اور پورٹ لینڈ سمیت ریاست اوریگن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ 22 اگست کو کیلیفورنیا سے شروع ہوئی تھی جس کے بعد یہ پھیلتی چلی گئی۔ کیلیفورنیا میں 25، ریاست واشنگٹن میں 16، ریاست اوریگن میں 13 اور اڈاہو میں 10 مقامات پر اب بھی آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں۔ امریکی ریاست الاسکا، ایریزونا، کولوراڈو، نیواڈا، نیو میکسیکو، یوٹاہ اور ویومنگ میں بھی آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پھیلی اس آگ پر قابو پانے کیلئے 30 ہزار سے زائد فائر فائٹرز اور معاون عملہ کوششیں کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں