وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ اورامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات چیت کئی گئی ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کاوفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈہیل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی روابط قائم ہیں ، امریکی بزنس کونسل کے ممبران جلدپاکستان کادورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنا زعہ ٹوئٹ کے بعد پاکستان اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہیں ،امریکہ پاکستان پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزام اور ڈومور کے مطالبے پر قائم ہے ۔
پاکستان کا موقف ہے کہ ہم اپنے حصے کام کرچکے ،ہم نے اپنا گھر صاف کرلیا ہے اب امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں سنجیدہ اقدامات کریں