”امریکی صدر کی کیبنٹ کے یہ لوگ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے یہ کام کرنے والے ہیں “،ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر آپ کو بے حد ’خوشی ‘ہو گی

news-1514300117-1423

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی راجر سٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کابینہ کے چند افراد ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے ہٹانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، نہ صرف کابینہ کے افراد بلکہ کابینہ سے باہر موجود افراد بھی اس سلسلے میں کوشاں ہیں۔

خبررساں ادارے ” C-SPAN“ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی راجر سٹون نے دعویٰ کیا کہ میرے ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ امریکی کابینہ میں موجود چند افراد اور کابینہ سے باہر کچھ لوگ امریکی آئین میں25ویں آئینی ترمیم کا سہارا لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پا س ذرائع ہیں ، اور ہاں میرا یقین ہے کہ بعض افراد اس حوالے سے بحث کر رہے تھے اور یہ افراد کابینہ کے اندر اور باہر بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے ایک مکمل منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے جو کہ ایک کابینہ سے زیادہ وسیع ہے،25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر کو ہٹانے کے لئے کابینہ کے افراد کی اکثریت کے علاوہ نائب صدر کا ووٹ بھی ضروری ہے ، تاہم صدر کو ہٹانے کے حوالے سے اکثر لوگ تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ 25ویں آئینی ترمیم صدر کے غیر موذوں اور غیر مئو ثر ہونے پر انتقال اقتدار کے خدو خال طے کرتی ہے۔اس آئینی ترمیم کواس سے قبل6مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں