امریکی فوج کے لئے تیار کیا جانے والا مشروب جسے پی کر جسم کی چربی پگھل جاتی ہے اور دماغ انتہائی تیز رفتاری سے چلنے لگتا ہے

10

امریکہ اور روس ’سپرہیومن‘ بنانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں تاکہ انہیں فوج میں بھرتی کرکے اپنی افواج کو ناقابل تسخیر بنا سکیں۔ ان کا یہ خواب تو نجانے کب شرمندہ تعبیر ہوگا لیکن امریکی سائنسدانوں نے اپنے فوجیوں کے جسم چھریرے اور دماغ تیز ترین بنانے کے لیے ایک مشروب تیار کر لیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس مشروب کا نام ’کیٹو اِن اے بوتل‘ ہے جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک دہائی کی تحقیق کے بعد تیار کیا ہے اور اب سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے اس کی وسیع پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشروب خالص ’کیٹون ایسٹر‘ (Ketone Ester)سے تیار کیا گیا ہے جسے پینے سے انسانی جسم میں توانائی بھر جاتی ہے، اس کی چربی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے اور اس کا دماغ انتہائی تیزکام کرنے لگتا ہے۔ اس کی 28گرام خوراک میں 120کیلوریز ہوتی ہیں۔ لگ بھگ اتنی ہی ایک بڑے سائز کے کیلے میں ہوتی ہیں لیکن اس میں چکنائی، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں