اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن چوری کر لئے گئے ہیں، عمران خان تو 2013 کی پوزیشن پر بھی نہیں تھے جبکہ خیبر پختونخوا میں بد ترین کارکردگی کے باوجودعمران کو جتادیا گیا ہے۔
مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور انتخابی نتائج پر اپنا ردعمل دیا ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نتائج کی بنیاد پر ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا، ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے پر قائم ہیں جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سول بالادستی کے لئے کھڑے رہیں گے جبکہ کچھ حلقوں سے تو ن لیگ کسی صورت ہار ہی نہیں سکتی تھی ، نواز شریف نے عابد شیر علی ،شاہد خاقان عباسی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر کیا۔