انٹرویو رفعت بیوٹیشن

انٹر ویو فوزیہ وحید

اوسلو

وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ
یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ خواتین کی آرائش و زیبائش پر ان کا حق ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔دنیا کے کسی بھی معاشرے میں خواتین اپنی آرائش کا اہتمام کرتی ہیں چاہے وہ افریقہ کے غیر مہذب قبائل ہوں عرب ممالک کا اسلامی معاشرہ ہو یا پھر یورپ یا اسکینڈینیویا کے ترقی یافتہ معاشرے ہوں ۔خواتین کے سنگھار کے مختلف رواج رائج ہیں۔بلکہ آجکل تو مرد حضرات کے بیوٹی پارلر بھی رواج پا چکے ہیں۔فی الحال قارئین کی خدمت میں خواتین کے بیوٹی پارلر سے فوزیہ وحید کا انٹر ویو حاضر ہے۔بہت جلد مرد حضرات کے پارلرز کاکھوج لگا کر اس کے بارے میں بھی قارئین کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔آجکل کسی بھی شادی کا تصور بیوٹی پارلر میں دولہا دولہن کی تیاری کے بناء محال ہے۔اس اہمیت کے پیش نظر اوسلو کے مصروف علاقے میں واقع ماہیرہ بیوٹی پارلر کی بیوٹیشن رفعت سے گفتگو آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔

تعارف
معاشرہ افراد سے بنتا ہے اور افراد معاشرے میں افراد مل جل کر رہتے ہیں۔اور معاشرے میں رہنے کے لیے کام کاج کرتے ہیں اور ذریعہء معاش کے لیے یا روزی کمانے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں۔یہ سلسلہ ازل سے یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور رہتی دنیا تک رہے گا۔آج کے انٹر ویو کا عنوان بھی اسی موضوع کی کڑی کا ایک حصہ ہے۔آج ہم آپ کو ناروے میں مقیم ایک خاتون سے ملواتے ہیں جو اپنی روزی کمانے کے لیے اپنا بیوٹی پارلر چلاتی ہیں۔تو ہم ملتے ہیں نہائیت ہی ملنسار اور خوش اخلاق خاتون رفعت بیگم سے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔آج سے چھ سال پہلے وہ پاکستان سے ناروے آئیں۔انہوں نے تین برس پہلے اپنے کام کا آغاز کیا۔پہلے تو انہوں نے اپنے کام کا آغاز اپنے گھر سے کیا لیکن پھر جلد ہی انہوں نے میں ایک جگہ حاصل کر لی اور یہاں سے اپنے کام کا آغاز کیا۔
اوسلو کے مصروف علاقے میں بیوٹیشن کے شعبے سے منسلک رفعت سے کی گئی گفتگو قارئین کی نذر ہے۔
سوال ۔۔آپ نے پارلر کب سے شروع کیا اور بیوٹیشن کا کورس کب اور کہاں سے کیا؟
جواب، ۲۰۱۵ دو ہزار پندرہ میں پارلر شروع کیا جبکہ بیوٹیشن کا کورس آج سے انیس برس پہلے کیا۔
سوال ۔۔۔ آپ کے پارلر کی کون سی خصوصیات اسے دوسرے پارلرز سے منفرد بناتی ہیں؟
جی جلد کی صفائی کے لیے ہماری ٹریٹمٹ بہت خاص ہے اور اسکی پرائس بھی کم ہیں۔
کیا آپ اپنی کلائنٹس کو میک اپ کے علاوہ بھی خوبصورتی کی ٹپس بتاتی ہیں؟

جی ہاں دیسی ٹوٹکے اور جڑی بوٹیوں سے تیارکردہ ادویات کا بتاتی ہوں۔

سوال ۔۔۔کیا پارلر میں بیوٹی کورسز بھی کروائے جاتے ہیں؟
کورسز تو نہیں کروائے جاتے لیکن یہاں پریکٹس ک لیے آنے والی خواتین کو پارلر کا کام سکھایا جاتا ہے۔

سوال۔۔ذیادہ تر خواتین کون سی ٹریٹمنٹ لیتی ہیں اور اسکے چارجز کیا ہیں؟
پلکنگ اور چہرے کو تروتازہ رکھنے کی ٹریٹمنٹ اس کے چارجز ایک سو اور دو سو کراؤن ہیں۔
سوال۔۔۔کیا آپ بھی دوسرے اداروں کی طرح کم پرائس چارج کرتی ہیں؟
جی ہاں میں بھی کبھی کبھی کم پرائس لگاتی ہوں۔
آخر میں خواتین کے لیے کوئی پیغام
اپنے چہرے کی حفاظت کریں۔جس طرح آپ اپنے لباس پر پیسہ خرچ کرتی ہیں اسی طرح اپنے چہرے کی حفاظت کے لیے بھی پیسہ خرچ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں