نمائندہء خصوصی۔۔چودہ اگست کے موقع پر کامیاب پاکستانی میلہ کے انعقاد پر انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین،نائب صدر امتیاز یٰسین اور کورس کو آرڈینیٹر اورمیڈیا انچارج شازیہ عندلیب نے مشترکہ طور پر پاکستانی سفیر محترمہ رفعت مسعود کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر نہ صرف خصوصی توجہ دی بلکہ کئی احسن اقدامات کر کے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سفارتخانہ کی نئی عمارت کراۂ پر حاصل کی ہے جسے پاکستانی حلقوں نے بہت سراہا۔جبکہ انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین نے اس اقدام کو سراہا اور سفارت خانے کے نام مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
Source: Urdufalak.net

Recent Comments