پچھلے برس انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے فری نارویجن کلاسز کے کامیاب سیشن کے بعد اس سال بھی جلد تارکین وطن کے لیے نارویجن زبان میں کلاسز شروع کی جائیں گی۔ پچھلے سال پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے افراد نے بھی گروپ کے زیر اہتمام بنیادی نارویجن زبان کی کلاسز اٹینڈ کیں۔تنظیم کی سربراہ محترمہ غزالہ شاہین نے بتایا کہ سن دو ہزار سترہ میں نارویجن کلاسز سکھانے کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔جبکہ اس سلسلے میں اردو فلک ڈاٹ کام نے بھی ان کلاسز اور دیگر پروگراموں کی تشہیر میں حصہ لیا۔اردو فلک کے حوالے سے حاصل کی گئی معلومات سے کء ی لوگوں نے وہاں بنیادی زبان سیکھی۔
اس سال وومن گروپ مزید کورسز بھی کروا رہا ہے جن میں تیراکی کا کورس، ڈرائیونگ کلاسز اور سلائی اور ڈریس ڈیزائیننگ کورسز بھی شامل ہیں۔
اس سلسلے میں خواہشمند افراد اس ای میل پر مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
andleebany@gmail.com