چین میں ایک سپورٹس ٹریننگ سنٹر میں باتھ روم اچھی طرح صاف نہ کرنے پر نوعمر لڑکے لڑکیوں کو ایسی گھناﺅنی سزا دے ڈالی گئی کہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق سنٹر کے عملے نے لڑکے لڑکیوں کو باتھ رومز کی صفائی کرنے کو کہا تھا اور صفائی اچھی طرح نہ ہونے پر انہیں ٹوائلٹس سے پانی لے کر اپنا منہ دھونے پر مجبور کر دیا گیا۔
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں لڑکے لڑکیوں کو کموڈ میں کھڑے غلیظ پانی سے اپنا منہ دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ چین کے صوبے لیاﺅننگ میں پیش آیا ہے۔ والدین کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مارشل آرٹس کوچ نے بچوں کو یہ قبیح حرکت کرنے پر مجبور کیا۔ سنٹر کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو اس کام پر مجبور کرنے والے کوچ کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔