اوسلو مرکزی اسٹیشن پر راہگیر عورت کی فلم بنانے والا شخص گرفتار
منگل کی صبح پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی۔پولیس نے ملزم کواوسلو اسٹیشن سے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک پچاس سالہ شخص نے اوسلو اسٹیشن کی خودکار سیڑھیوں پر ایک عورت کے پیچھے موبائل کے ساتھ مشکوک حالت میں کھڑے پایا۔وہاں سے گزرنے والے ایک راہگیر ایر نے موقع پر موجود سوکورٹی گارڈ کو اطلاع دی۔موقع پر موجود سیکورٹی کے عملہ نے فوراً اس شخص پر قابوپا لیا۔اسکے بارے میں پولیس کو شک ہے کہ وہ اس طرح کے کئی اور غیر اخلاقی کاموں میں بھی ملوث رہ چکا ہے تاہم اس نے اقبال جرم نہیں کیا۔
اس شخص کو غیر اخلاقی اور جنسی جرم میں ملوث ہونے کے قانون کے تحت جرمانہ یا ایک سال قید ک کی سزا ہو سکتی ہے۔
NTB/UFN