اسلام آبادراولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے اتوار تیس اگست کو اوسلو کے علاقے ہائیگے رود میں ایک پروقارعید ملن پارٹی اور سیمنیار کا انعقاد ہوا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت معروف قاری محمد اکرام نے حاصل کی جبکہ حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت حسن اختر نے پیش کی۔جبکہ پروگرام کی میزبانی تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب عقیل قادر نے کی۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی خاندانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض عقیل قادر صاحب نے نہائیت منجھے ہوئے طریقے سے ادا کیے اور اس کے ساتھ ساتھ عقیل قادر صاحب انتظامی امور بھی بہت اچھے طریقے سے سر انجام دے رہے تھے۔
۔تقریب میں نارویجن معاشرے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوع پر ایک مباحثہ بھی ترتیب دیا گیا تھا۔مباحثہ میں شرکت کے لیے نارویجن سیکورٹی کے اہلکاروں کو دعوت دی گئی تھی۔جنہوں نے ناروے میں اس مسلہء پر روشنی ڈالی۔ سیمینار سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں تارکین وطن فورم کے چیئرمین اطہر علی، ستونر پولیس کے نمائندہ روئی ائنرستن، لیبر پارٹی یوتھ کے صدر مانی حیسنی شامل ہیں۔تقریب سے آربیدر پارٹی اوسلو کے امیدوار ناصر احمد نے بھی مختصر خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت اور اسکو کاسٹ کرنے کا پرزور مطالبہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ برطانیہ سے ایک پاکستانی خاتون استاد نے بھی اس موضوع پر تقریرکی۔گوجر خان ویب سائٹ کے ایڈیٹر نے بھی تقریر کی ۔تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پرتکلف ڈنر سے کی گی۔
کھانے سے پہلے بچوں کے درمیان اسلام کے موضوع پرذہنی آزمائش کے سوالات کیے گئے ۔درست جوابات دینے والے بچوں کو انعامات بھی دیے۔جبکہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے بھی بچوں اور حاضرین کو انعامی گفٹ کارڈز دیے گئے۔تمام مہمانوں کا شکریہ سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ نے ادا کیا۔
مجموعی طور پر عید ملن پارٹی کا یہ پروگرام نہائیت کامیاب رہا۔اس میں بچوں اوربڑوں سب کی دلچسپی کا سامان تھا۔اس قدر ڈسپلن طریقے سے کامیاب تقریب کا کریڈٹ عقیل قادر صاحب اورانکی ٹیم کو جاتا ہے۔ایسی تقریبات پاکستانی کمیونٹی میں میل جول اور سماجی روابط کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند سوسائٹی کو تشکیل دیتنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔