اوسلو میں بارہواں پاکستانی میلہ برائے سال 2012

اوسلو میں بارہواں پاکستانی میلہ برائے سال2012

جمعرات کی شام کو اوسلو میں پاکستانی میلے کا آغاز ہوا۔میلے کا افتتاح ناروے کے ولیعہد شہزادہ ہاکون اور میلے کی انتظامیہ  کے سربراہ  خالد سلیمی نے کیا۔میلے کے انتظامات میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا اور سینکڑوں افرادکو مدعو کیا گیا۔ان میں سیاستدان،اراکین  حکومت ، شا ہی خاندان کے افراد اور فنکار شامل ہیں۔ یہ میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔میلے میں اوسلو کے علاوہ  دوسرے صوبوں سے بھی بڑی تعداد میں پاکستانی نارویجن اور دوسری قومیتوں کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔میلے کی آمدن سے حکومت کو کثیر ٹیکس بھی ادا کیا جاتا ہے۔مختلف اداروں کے لوگ یہاں ااپنے اداروں  اور تنظیموں کی پبلسٹی بھی کرتے ہیں ۔تاہم اس مرتبہ کئی اداروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کہ میلے کی انتظامیہ نے انہیں اپنی کمپنیوں اور آرگنائیزیشنز کے اشتہارات بانٹنے کی اجازت نہ دی۔جمعہ کی شام میلے کے مقام پر آسمانی بجلی بھی کڑکنے کی اطلاع ملی۔ جس سے میلے میں شرکت کرنے والے افرادخوفزدہ ہو گئے تا ہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

2 تبصرے ”اوسلو میں بارہواں پاکستانی میلہ برائے سال 2012

  1. Aslam o Alikum
    To,
    Urdu Falak Team & Editor, i visit your site i am very happy Because this is first site who will be exposed Pakistani culture in foreign country. And as nation i gave a message that we are not terrorist i am peaceful nation. i thought this program is also a good try of peace mission from Pakistani nation.
    Best of Luck Urdu falak Team.

    1. ThanksIrfan,
      Urdu falak team is thankful to you for visiting and appreciating this site.we hope that you will also help us for fullfilling our peace full mission,and contribute your efforts for the site.
      Thanks
      editor and urdu falak tem

اپنا تبصرہ لکھیں