اوسلو میں جھگڑے کے دوران ایک شخص زخمی

اوسلو میں پولیس نے اتوار کی رات ایک انچاس سالہ شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کیا۔اوسلو ڈسٹرکٹ میں پولیس آپریشن مینیجر Finn Belleکے مطابق ایک شخص سے چاقو برآمد کر لیا گیا ہے۔زخمی شخص اس وقت ہوش میں ہے مگر شدید زخمی حالت میں ہے۔وہ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ حملہ آوروں نے کس چیز سے اسے زخمی کیا تھا۔البتہ اسکا کہنا ہے کہ حملہ آور دو تھے اور وہ پولیس کو منشیات کی اسمگلنگ میں مطلوب ہیں۔پولیس آج دوپہر ایک بجے زخمی شخص کی اطلاع پاتے ہی اوسلو میں فروگنر گیٹ کے علاقے میں ملزمان کی تلاش میں پھیل گئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں