اوسلو میں خطرے کی نشاندہی کے لیے موبائل پر فوری پیغام

نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق اوسلو سیکورٹی کے محکمے نے عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی پیغام کی ترسیل کے لیے ایک الارم سسٹم متعارف کرایا ہے۔اس کی مدد سے خطرے والے علاقوں کی فوری نشاندہی کے لیے اس مقام پرموجود شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پیغام بھیج دیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے شہریوں کے موبائل نمبر کا رجسٹر ہونا ضروری نہیں ہے۔بلکہ موقع پر موجود غیر نارویجن اور سیاحوں کے موبائل پر بھی ایمرجنسی پیغام مقامی بیس ریڈیو کی مدد سے بھیجا جا سکے گا۔یہ معلومات اوسلو میں سیکورٹی پولس کی رکن Ann Kristin Brunborg سربراہ آنے کرستین بورگ نے ایک اخباری گفتگو کے دوران بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں