اوسلو میں ٹیکسی ڈرائیو پر لوہے کے راڈ سے حملہ

اوسلو میں ایک پچاس سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو ایک مسافر نے لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے زآسپے رود Asperudمیں زخمی کر دیا۔ڈرائیور کو چہرے پر زخم آئے جبکہ ہاتھ کی ہڈی پر فریکچر کا امکان ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوموار کی صبح سوا تین بجے پیش آیا۔زخمی ہونے والے ڈرائیور نے خود فون پر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس جائے وقوعہ پہ فوری طور پر ایمبولنس کے ساتھ پہنچ گئی۔تھوڑی دیر بعد پولیس نے واردات کے علاقے کے قریب سے حملہ آور مسافر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تفتیش کے لیے دونوں فریقین سے سوالات کیے ہیں لیکن ابھی تک پولیس کسی حتمی نتیجہ تک نہیں پہنچ سکی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں