٢٠ تا ٣١ جولائی اوسلو میں سالانہ پاکستانی میلے کا نعقاد ہو رہا ہے۔ یہ میلہ ہر سال ثقفتی آرگنائیزیشن کے رہنماء خالد سلیمی منقعد کرواتے ہیں۔ ہر سال یہ میلہ تین روز تک جاری رہتا تھا۔ امسال اس میلے کی گولڈن جوبلی ہے۔ اسے یورپ میں پاکستانیوں کا بہترین میلہ قرار دیا گیا ہے۔ نارویجن پارلیمنٹ نے بھی اسے بہترین ثقافتی فیسٹیول قرار دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس میلے اس بات کا اعادہ ہوتا ہے کہ ناروے مین ایک کثیر ثقافتی معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس میلے میں نہ صرف پاکستانی بلکہ نارویجن اور دوسری قوموں کے افراد بھی شوق سے حصہ لیتے ہیں۔پاکستانی اس کا خاص طور سے انتظار کرتے ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں اشیائے خردو نوش اور دیگر ثقافتی اہمیت کی حامل اشیاء کیے اسٹال لگتے ہیں۔ یہ میلہ پوری فیملی کے لیے تفریح مہیا کرتا ہے اس مین داخلہ مفت ہے۔ہر سال اس مین مشہور پاکستانی فنکار بلائے جاتے ہیں۔