اوسلو کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شہر میں سال دو ہزار تیرہ میںکل چار ہزار افراد کی نقل مکانی کی گنجائش ہے۔جبکہ استائن شا کے علاقے میں دس ایسے افراد کو منتقل کیا گیا ہے جنہیں حال ہی میں ناروے میں رہائش کا ویزہ ملا ہے۔جبکہ دو سیاسی پارٹیاں اس بات پر مصر ہیں کہ اسی علاقے میں مزید دس افراد کی گنجائش نکالی جائے۔ایس وے پارٹی کی سیاستدان ہانے ایل بی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ رہائش کیا انتظار کرنے والے افراد کے انتظار کی گھڑیاں کم کی جائیں۔اس وقت چار ہزار کے لگ بھگ افراد رہائش ملنے کے منتظر ہیں۔
جبکہ بائیں بازو کی پارٹی کا موقف یہ ہے کہ ہم اس بات کی مخالفت نہیں کرتے کہ ان افراد کو یہاں م،نتقل کیا جائے بلکہ مسلہ خراجات کا ہے جو کہ اس علاقے کی انتظامیہ کو اٹھانا پڑے گا اس طرح یہاں موجود پہلے سے لوگوں کا حق مارا جائے گا۔