منگل کی سہ پہر ناروے کے کیپیٹل سٹی اوسلو میں مختلف فلاحی تنظیموں کے مابین ایک کانفرنس کا انعقاد کی گیا۔کانفرنس کا مقصد مختلف تنظیموں کے سربراہوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں آپس میں ٹیم ورک سے فائدہ اٹھانے کے لیے رہنمائی دینا تھا۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
تنظیموں کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے کانفرنس ہال میں سینتیس میز رکھے گئےتھے۔دوسرے ممالک کے علاوہ کانفرنس میں پاکستان کا پس منظر رکھنے والے تین تنظیموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ان تنظیموں میں انٹر کلچرل وومن گروپ، بین الاقوامی صحت اور سماجی
ایسو ایشن، ربیعہ تنظیم اور ایم آئی ایف کے سربراہان شازیہ عندلیب،طیب چوہدری، کبرہ افضال اور جمیل سید نے شرکت کی۔